ارونا ایرانی کا دو مرتبہ کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
ممبئی (آئی این پی)ماضی کی اداکارہ ارونا ایرانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو بار بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جسکا مقابلہ انہوں نے خاموشی سے کیا اور۔۔۔
انڈسٹری میں کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔70 کی دہائی میں سپورٹنگ رول سے مشہور ہونے والی اداکارہ ارونا ایرانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی جدوجہد بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو بار کینسر جیسی موذی مرض کا مقابلہ کرچکی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ پہلی بار کینسر کی علامت 2015 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران محسوس کی۔