عمر کے حوالہ سے تبصرے خود پر حاوی نہیں کرتی:ماہرہ
کراچی (آئی این پی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق ناقدین کی تنقید پر جواب دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے۔۔
بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا کہ عمر سے متعلق ایک تبصرہ انہیں بیحد برا لگا اور والدہ نے انہیں اپنی عمر چھپانے کا مشورہ دیا جو کہ انہوں نے مسترد کردیا۔ماہرہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی، بچہ ہوا، طلاق ہوئی میں نے سب کچھ بتایا کبھی کوئی راز نہیں رکھا تو میں عمر کیسے چھپا سکتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جو ہوں وہی رہوں گی اور اپنی عمر کبھی نہیں چھپاؤں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ان کی عمر سے متعلق کیا تبصرہ کر رہا ہے اور وہ ان تبصروں کو ہرگز خود پر حاوی نہیں کرتیں۔