چاہت فتح علی نے اکیڈمی کھول لی رواں سال فلم ریلیز کرنیکا اعلان
لندن(شوبز ڈیسک)برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا کے مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی نے میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے ۔۔
کیلئے اکیڈمی کھول لی۔برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی نے بتایا کہ پہلے میوزک کی اکیڈمی کھولی تھی اب اُسی جگہ پر اداکاری کی کلاسز بھی دی جائیں گی۔ میں نے دو سال پہلے ایک فلم کی تھی جبکہ ایک بڑی سکرین والی فلم (دی ڈارلنگ) اسی سال کے آخر میں آئے گی جسے پاکستان کے 50 سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔