شادی سے ڈر تی ہوں پر ماں بھی بنناچاہتی ہوں:شروتی ہاسن
ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن نے کہا کہ شادی سے ڈر تی ہوں پر ماں بھی بنناچاہتی ہوں ۔۔
ایک انٹرویوکے دوران شروتی نے کہاکہ وہ ہمیشہ سے ماں بننا چاہتی تھیں لیکن سنگل موم نہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ بچے کی پرورش کیلئے ماں باپ دونوں کا ہونا ضروری ہے اور اگر کوئی اس بات کیلئے راضی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے ۔شروتی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی سمجھ نہیں آیا تو میں بچہ گود لے لوں گی کیونکہ میں اپنی زندگی میں وہ تمام محبت اور پیار اس انسان کو دینا چاہتی ہوں جو واقعی اس کا مستحق ہے ۔