نیمل خاور شوبز میں واپسی کیلئے تیار
لاہور(شوبزڈیسک )معروف اور باصلاحیت اداکارہ، مصورہ اور سوشل میڈیا سٹار نیمل خاور خان جلد ہی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے شادی اور ماں بننے کے بعد شوبز سے بریک لے لیا تھا، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق نیمل خاور اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی۔ ان کے انسٹاگرام پر 36 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جو ان کی واپسی کے شدت سے منتظر تھے ۔