نوازالدین صدیقی نے بیماری کے دوران 12 دن تک تیمار داری کی:محمود اختر

نوازالدین صدیقی نے بیماری کے دوران  12 دن تک تیمار داری کی:محمود اختر

کراچی (شوبزڈیسک )پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے ایک شومیں بتایا کہ میں یورپ میں ایک پراجیکٹ پر کام کے دوران اچانک شدید علیل ہوگیا۔

 مجھے ہارٹ اٹیک ہوا، میری فیملی بھی میرے ساتھ نہیں تھی، ایسے وقت میں ایک بھارتی اداکار میرے ساتھ ٹھہر گیا اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ نوازالدین صدیقی تھے ۔ انہوں نے 12 دن تک میری دیکھ بھال کی، میرے ساتھ ہسپتال میں رہے ، جب تک میرا بیٹا وہاں پہنچ نہیں گیا، وہ وقت میں آج تک نہیں بھولا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں