ماہا حسن کا کم عمری میں ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

ماہا حسن کا کم عمری میں  ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

کراچی (این این آئی)ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ماہا حسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی کم عمری میں ہراساں ہونے کا خوفناک تجربہ کرچکی ہیں۔۔

 ماہا حسن نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ یہ تجربہ نہ صرف ان کے لیے خوفناک تھا بلکہ اس نے ان کی سوچ، ایمان اور اقدار کو بھی بری طرح متاثر کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ، جب میں چھوٹی تھی تو مجھ سے غلط انداز میں بات کی گئی، مجھے نامناسب انداز میں چھوا گیا۔ اس وقت مجھے اتنی سمجھ بھی نہ تھی یہ سب غلط ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں