نئے سپر مین کی واپسی، دنیا بھر میں 217 ملین ڈالر کما کر ریکارڈ
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ڈی سی سٹوڈیوز کی نئی شناخت کے تحت ریلیز ہونے والی پہلی فلم سپر مین نے ۔۔
ابتدائی دنوں میں ہی دنیا بھر میں 217 ملین ڈالر کما کر شائقین اور ناقدین دونوں کو حیران کر دیا ہے ۔امریکا میں فلم نے 122 ملین ڈالر کی اوپننگ کی، جو کہ ڈی سی اور وارنر برادرز کی متوقع 90 سے 125 ملین ڈالر کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ اور ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ اس نئے سپر مین کی کارکردگی گزشتہ دہائی میں ڈی سی کی کئی فلموں سے بہتر ثابت ہوئی ہے ۔