فنکاروں نے ادائیگیوں میں تاخیر کا منفرد حل ڈھونڈ نکالا

فنکاروں نے ادائیگیوں میں تاخیر کا منفرد حل ڈھونڈ نکالا

لاہور(شوبزڈیسک ) شوبز انڈسٹری میں پروڈکشن ہاؤسز کی غیر پیشہ ورانہ روش، تاخیر سے ادائیگیوں اور فنکاروں کی تذلیل پر سینئر اداکار۔۔

، ہدایت کار اور مصنف محمد احمد کے بعد دیگر فنکار بھی میدان میں آگئے ۔محمداحمدنے کہاتھاکہ فقیروں کی طرح ہاتھ جوڑ کر پیسے لینے پڑتے ہیں،اب اداکار احمد علی بٹ اور یاسر حسین نے انسٹاسٹوری شیئر کرتے ہوئے ادائیگیوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔یاسر حسین نے حمیرا اصغر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جو لڑکی اس دنیا سے جاچکی ہے ، اس کے لیے دعا کریں اور محمد احمد جیسے فنکار جو حیات ہیں ان کے لیے بات کریں، خیال رکھیں اور ادائیگی بروقت ادا کریں تو لوگ خوش رہیں گے ۔احمد علی بٹ نے لکھا کہ ادائیگیوں میں تاخیر پاکستانی انڈسٹری کا وتیرہ بن گیا ہے ۔ پروڈکشن ہاؤسز، چینل، اسپانسرز ہر کوئی 60 سے 90 دنوں میں ادائیگی کا وعدہ کرتا ہے اور بمشکل کوئی اسے پورا کرتا۔انہوں نے اس کا حل بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو بروقت ادائیگی کرتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ آپ اپنے یوٹیوب چینل پر کام کریں اور اپنے باس خود بنیں۔اس کے علاوہ اداکارہ ارجمند رحیم نے بھی ایک پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اس مسئلے کی نشاندہی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں