اداکار اوون نے ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوکر تاریخ رقم کردی

 اداکار اوون نے ایمی ایوارڈز  کیلئے نامزد ہوکر تاریخ رقم کردی

لندن (این این آئی)برطانوی سیریز ایڈولیسنس کے 15سالہ اداکار اوون کوپر ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے سب سے کم عمر اداکار بن گئے۔

77 ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کو 14 ستمبر 2025 کو سی بی ایس پر براہ راست نشر کیا جائے گا، میزبانی کے فرائض مشہور کامیڈین نیٹ بارگاٹزے انجام دیں گے ۔ ویب سیریز میں مرکزی کردار نبھانے والے اوون نے زندگی میں پہلی بار اداکاری کی اور ان کی پرفارمنس دیکھ کر بڑے بڑے اداکاروں نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لی تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں