امیتابھ بچن سب سے مہنگے ٹی وی ہوسٹ بن گئے

امیتابھ بچن سب سے مہنگے  ٹی وی ہوسٹ بن گئے

ممبئی (آئی این پی )بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن جلد ہی اپنے ہٹ کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 17ویں سیزن کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔

تاہم اس 17ویں سیزن کے ساتھ بگ بی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی شو کے میزبان بھی بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر اعتبار کیا جائے تو امیتابھ بچن KBC 17 کے لیے فی ایپیسوڈ 5 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں چونکہ یہ شو ہفتے میں پانچ بار نشر ہوتا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ اداکار کی ہفتہ وار تنخواہ 25 کروڑ روپے تک پہنچ جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں