کرسٹوفر نولن کی فلم کے ٹکٹ ریلیز سے سال قبل 3 منٹ میں فروخت
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)کرسٹوفر نولن کی فلم ‘دی اوڈیسی’ کے آئی میکس ٹکٹ اس کی ریلیز سے 1 سال قبل فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔۔۔
جو چند ہی منٹوں میں فروخت ہو گئے ۔ ہومر کی رزمیہ داستان دی اوڈیسی پر مبنی شاہکار فلم کی ریلیز میں ابھی ایک سال باقی ہے ، لیکن اس کے ٹکٹ پہلے ہی دستیاب ہیں یا کم از کم کچھ دیر کے لیے دستیاب تھے جو چند منٹوں، بلکہ سیکنڈز میں ہاتھوں ہاتھ بک گئے ۔ فلم میں میٹ ڈیمن اور ٹام ہالینڈ کے ساتھ ایک بڑی کاسٹ شامل ہے ۔