جھومتے جھومتے گھر کی صفائی کرنے کی بشریٰ انصاری کی ویڈیو وائرل
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جھومتے جھومتے ، گانا گاتے گھر کی صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔۔۔
ویڈیو میں وہ اپنی بیٹی سے بات بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں، جو ان سے پوچھتی ہیں کہ وہ کراچی میں تو آرام کرتی ہیں لیکن کینیڈا آکر صفائیاں کر رہی ہیں۔اداکارہ ویڈیو میں کہتی سنائی دیتی ہیں کہ بیٹی کی محبت نے انہیں ‘کتا’ بنا دیا، وہ کینیڈا آکر آرام کرنے کے بجائے بیٹی کے گھر کے کام کر رہی ہیں۔