انمول بلوچ کے ساتھ صرف دوستی کا رشتہ ہے :علی رضا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار علی رضا نے اداکارہ انمول بلوچ کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے ۔
اداکار نے کہا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ دیکھیں گے کہ آیا وہ شوبز انڈسٹری میں شادی کریں گے یا نہیں، یہ اُس وقت کی صورتحال پر منحصر ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انمول بلوچ ان کی صرف اچھی دوست ہیں اور اس سے زیادہ ان کے درمیان کچھ بھی نہیں ہے ،براہ کرم ہمارے تعلق کے حوالے سے تبصرے نہ کیا کریں ۔