قیام پاکستان کا جوش دل و دماغ میں بس گیا تھا:مصطفیٰ قریشی

قیام پاکستان کا جوش دل و دماغ میں بس گیا تھا:مصطفیٰ قریشی

لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے آزادی کی کہانی بتا دی۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں جب وہ سکول میں پڑھتے تھے ، تو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور پاکستان کے قیام کا جوش ان کے دل و دماغ میں بس گیا تھا۔

مصطفیٰ قریشی کے مطابق، وہ گلیوں میں پاکستان کا جھنڈا تھامے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگایا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی آزادی کی خواہش دل میں تھی، مگر اس وقت اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ غلامی اور آزادی میں کیا فرق ہوتا ہے کیونکہ جب ہم انگریزوں کے غلام تھے تو ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ آزادی ہوتی کیا ہے ۔ان کے مطابق قائداعظم نے قوم کو آزادی کی قدر سکھائی اور یہ بتایا کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں