امریکی اداکارہ کیلی میک 33سال کی عمر میں چل بسیں
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی اداکارہ کیلی میک 33 سال کی عمر میں چل بسیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلی میک وائس اوور آرٹسٹ اور پروڈیوسر بھی تھیں، ان کی موت 2 اگست کو امریکی ریاست اوہائیو میں ہوئی۔امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی موت کینسر کی وجہ سے ہوئی۔ اداکارہ کی بہن کا کہنا ہے کہ کیلی میک کی موت کے وقت ان کی والدہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے دیگر اہلخانہ میں ان کے والدین، بہن اور ایک بھائی شامل ہے ۔