جنوبی کوریا کی مشہور گلوکارہ کی پُراسرار موت
سیئول(شوبز ڈیسک)جنوبی کوریا کی گلوکارہ لی من ینگ 46 سال کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
گلوکارہ کی ایجنسی برینڈ نیو میوزک نے 6 اگست کو ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لی من کے شوہر نے گزشتہ رات گھر واپس آنے پر اُنہیں مردہ حالت میں پایا۔ایجنسی نے بیان میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فی الحال گلوکارہ کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے اس لیے جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائے قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کریں۔