خوبصورتی مسکراہٹ اور بالوں کے بغیر سر سے بھی جھلکتی ہے :انجلین ملک

خوبصورتی مسکراہٹ اور بالوں کے  بغیر سر سے بھی جھلکتی ہے :انجلین ملک

کراچی (آئی این پی)اداکارہ انجلین ملک نے بہادری سے کینسر کے خلاف جدوجہد کا سفر مداحوں کیساتھ شیئر کردیا۔۔

۔موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی انجلین ملک نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بعض اوقات خوبصورتی ایک ہلکی مسکراہٹ اور بالوں کے بغیر سر میں بھی جھلکتی ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر کی تھریڈ شیئر کی، جس میں وہ بغیر بالوں کے نظر آ رہی ہیں، پوسٹ کے کیشن میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ صرف ایک تصویر نہیں بلکہ طاقت، بقا اور خود کو قبول کرنیکا لمحہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں