رجنی کانت کافلم قلی کیلئے 200 کروڑ روپے معاوضہ

رجنی کانت کافلم قلی کیلئے 200 کروڑ روپے معاوضہ

ممبئی (آئی این پی)بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے فلم قلی کیلئے معاوضے نے سب کو حیران کردیا۔۔

 رجنی کانت کی فلم قلی 14 اگست کو ریلیز ہوگی، اس فلم میں عامر خان، اوپیندرا سمیت دیگر بھی نظر آئیں گے ۔ فلم میں عامر خان مختصر سے کردار میں نظر آئیں گے جو کہ 15 سے 20 منٹ کا ہے اور اس کیلئے مسٹر پرفیکشنسٹ نے 20 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا۔حیران کن بات یہ ہے کہ سپر سٹار رجنی کانت نے اس فلم کیلئے 200 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق رجنی کانت کا معاوضہ 150 کروڑ تھا اور فلم کی ریلیز سے بڑی تعداد میں ایڈوانس بکنگ نے پروڈیوسرز کو معاوضہ بڑھانے پر مجبور کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں