ربیکا خان یوٹیوب کے انسٹاگرام پر چھا گئیں
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چھا گئیں۔ انسٹاگرام پر یوٹیوب کے اکاؤنٹ سے پاکستانی ٹک ٹاکر کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔۔۔
جس کے بعد ربیکا خان کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ،یوٹیوب کے انسٹاپیج کی جانب سے ربیکا خان کے ملبوسات کی تعریف کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ خوبصورت پیٹرن اور رنگوں سے سجی ایک خواب کی الماری۔