انیل کپور عید کی مبارکباد دینے پر مذاق کا نشانہ بن گئے
ممبئی (این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار انیل کپور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مسلمانوں کیلئے خاص پیغام بھیجنے کے بعد ٹرولرز کے نشانے پر آگئے ہیں۔انیل کپور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات شیئر کیے ۔۔۔
جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔بھارتی اداکار کی جانب سے عید مبارک کی پوسٹ شیئر کرنے پر صارفین نے تعجب کا اظہار کیا۔ بھارتی اداکار دراصل مسلمانوں کو ان کے اہم دن 12 ربیع الاول کے حوالے سے مبارک باد دینا چاہتے تھے ۔ عید میلاد النبیؐ کے اس اہم دن کی مناسبت سے انیل کپور نے عید مبارک کی پوسٹ کی تھی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انیل کپور کے اس خلوص دل سے مبارک باد کا جواب شکریہ کے ساتھ دیا گیا ۔