خلیل الرحمن کی وجہ سے میں منٹو نہیں ہوں میں کام نہیں کیا:میرا سیٹھی
لاہور(آئی این پی)اداکارہ میرا سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مقبول ڈرامے میں منٹو نہیں ہوں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے ڈرامے کے لکھاری کی وجہ سے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
میرا سیٹھی نے ایک شو میں بتایا کہ وہ فیمنسٹ ہیں،ہر کوئی ان کے مؤقف اور ذہن کو جانتا ہے ،ڈرامے میں صنم سعید کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے خلیل الرحمن قمر کی وجہ سے آفر مسترد کردی تھی۔ خلیل الرحمن عورتوں کے خلاف ہر طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔