فیصل قریشی آج اور ریما خان کل سالگرہ منائیں گے
لاہور(شوبزڈیسک )نامور اداکار فیصل قریشی آج اور اداکارہ ریما خان کل اپنی سالگرہ منائیں گے ۔ 26اکتوبر 1974ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے فیصل قریشی کا شمار کراچی کی شوبز انڈسٹری کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے
جبکہ ریما خان 27اکتوبر 1971 کو پیدا ہوئیں اورانہوں نے ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم ‘‘بلندی’’ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کے مد مقابل شان نے مرکزی کردار نبھایا۔مذکورہ فلم نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کئے ۔