اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
نیویارک :(دنیا نیوز) وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے جہاں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وفاقی دارالحکومت سے دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان نے اقوام متحدہ چارٹر، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے مشترکہ وابستگی کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے منصفانہ عالمی نظام میں گلوبل ساؤتھ کی مؤثر آواز کی اہمیت پر زور دیا اور دفاعی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی رفتار پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) May 26, 2026
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدرالہام علیوف کی قیادت میں تعلقات مزید مضبوط ہونے پر اتفاق کیا گیا۔
علاوہ ازیں ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان نے ترجیحی تجارتی اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سے اقتصادی فوائد بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے توانائی اور ایل این جی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔