مغربی فنڈنگ پاکستانی ڈراموں کو تباہ کر رہی :محمود اختر

مغربی فنڈنگ پاکستانی ڈراموں کو تباہ کر رہی :محمود اختر

لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار محمود اختر کہا ہے کہ مغربی فنڈنگ پاکستانی ڈراموں کو تباہ کر رہی ہے ۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمود اختر نے کہا کہ میں نے ہر دور کی تبدیلی دیکھی ہے ، مگر پہلے ہمارے ڈرامے سچے اور معیاری ہوتے تھے ، ان میں کہانی کا وزن ہوتا تھا،بعد میں جب ڈائجسٹ کہانیاں آئیں تو معیار گر گیا اور اب تو ایک نیا فراڈ چل رہا ہے

 ، مغرب سے مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے فنڈنگ ہو رہی ہے اور یہ سب ہماری اخلاقیات کو برباد کر رہا ہے ، کوئی اس پر توجہ نہیں دے رہا، بلکہ ڈرامہ ساز اور ناظرین دونوں مطمئن ہیں، پاکستانی ڈرامے اپنی اصل روح کھو چکے ہیں اور مغربی ایجنڈے کے تابع بنتے جارہے ہیں، جس سے ہماری ثقافت اور معاشرتی اقدار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں