میگھن مارکل کی فلموں میں واپسی کا امکان
لندن(شوبز ڈیسک)اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ کر برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی جلد سکرین پر واپسی کا امکان ہے ۔امریکی شوبز ویب سائٹ ‘ڈیڈ لائن’ کے مطابق ڈچز آف سسیکس نے ایمیزون ایم جی ایم سٹوڈیوز کی نئی فلم ’کلوز پرسنل فرینڈز‘ میں ایک کردار کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے ،اگرچہ سٹوڈیو نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی، تاہم امریکی میڈیا کی کئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میگھن کو پاساڈینا میں فلم کے سیٹ پر دیکھا گیا۔
اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ کر برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی جلد سکرین پر واپسی کا امکان ہے ۔امریکی شوبز ویب سائٹ ‘ڈیڈ لائن’ کے مطابق ڈچز آف سسیکس نے ایمیزون ایم جی ایم سٹوڈیوز کی نئی فلم ’کلوز پرسنل فرینڈز‘ میں ایک کردار کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے ،اگرچہ سٹوڈیو نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی، تاہم امریکی میڈیا کی کئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میگھن کو پاساڈینا میں فلم کے سیٹ پر دیکھا گیا۔