مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیاگیا
لاہور(شوبزڈیسک )پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ‘مائیکل’ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔۔۔
غیر ملکی میڈیا کے مابق اس فلم میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے 28سالہ جعفر جیکسن نے ادا کیا ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے فلمی پراجیکٹ میں نظر آئیں گے ۔ جعفر جیکسن، مائیکل کے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں ، فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے اور اسے جان لوگن نے لکھا ہے ۔