اچانک بے ہوش، ہسپتال سے گھرمنتقل
ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار گووندا ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں ا چانک بے ہوش ہوگئے ،جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی دیکھ بھال کی اور انہیں روبصحت قراردے کر گھرجانے کی اجازت دے دی ۔
گووندا کے دوست للت بندل نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی ، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو ہسپتال منتقل کرناپڑا ،جہاں ان کے چند ٹیسٹ بھی کئے گئے تاہم طبیعت سنبھلنے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔