پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں بھارتی پرچم لہرادیا

پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال  میں بھارتی پرچم لہرادیا

کٹھمنڈو(آئی این پی )پاکستان کے ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نیپال میں ہونے والے کنسرٹ کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئے۔۔۔

 کنسرٹ کے دوران طلحہ انجم نے خیر سگالی اور دوستی کے اظہار کے طور پر بھارتی پرچم لہرایا جبکہ ان کے ساتھ سٹیج پر موجود طلحہ یونس نے نیپالی پرچم اٹھا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔کنسرٹ میں موجود مداحوں نے اس لمحے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ اقدام مختلف ممالک سے آئے ہوئے سامعین کے احترام اور امن دوستی کے پیغام کے طور پر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں