بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 36 سال کی عمر میں چل بسے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار 36 سال کی عمر کئی اعضا فیل ہونے کے باعث چل بسا۔اڈویا میوزک سٹار ہیومنے ساگر کو 3 دن قبل صحت شدید خراب ہونے پر اے آئی آئی ایم ایس بھونیشور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔۔۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ دوران علاج مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے لیکن اُن کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ڈاکٹر سری کانت بہیرا نے کہا کہ ماہر ڈاکٹر نے نگہداشت کے جدید اور انتہائی اہم اقدامات اٹھائے لیکن 36 سالہ گلوکار دوران علاج چل بسے ۔