بھارتی اداکارہ ندھی اگروال ہجوم کے نرغے میں پھنس گئیں
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ ندھی اگروال کو فلم دی راجا صاحب کے گانے ساہنا ساہنا کی لانچ تقریب کے دوران ایک بے قابو ہجوم نے گھیر لیا، جس کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا پر سکیورٹی اور ایونٹ مینجمنٹ کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ندھی جیسے ہی ایونٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہیں لوگوں کا ہجوم انہیں چاروں طرف سے گھیر لیتا ہے ، جس کے باعث وہ بڑی مشکل سے اپنی گاڑی میں سوار ہونے کے بعد سکھ کا سانس لیتی ہیں اور کہتی ہیں ، گاڈ، یہ کیا تھا۔