2029 سے آسکر ایوارڈز یوٹیوب پر نشر ہوں گے

2029 سے آسکر ایوارڈز یوٹیوب پر نشر ہوں گے

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈز 2029 سے یوٹیوب پر نشر کیے جائیں گے ۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز اور یوٹیوب کے درمیان اس متعلق ایک سٹریٹجک شراکت داری طے پا گئی ہے ، جس کا آغاز 101ویں آسکر ایوارڈز سے ہوگا۔ اکیڈمی کے سی ای او بل کریمر اور صدر لینیٹ ہال ٹیلر نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ 2033 تک مؤثر رہے گا، جسے ہالی ووڈ کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے ۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم یوٹیوب کے ساتھ ایک ہمہ جہت عالمی شراکت داری پر خوش ہیں، معاہدے کے تحت دنیا بھر کے ناظرین ریڈ کارپٹ سے لے کر ایوارڈ تقریب اور پس پردہ مناظر تک مکمل تقریب کو یوٹیوب پر براہِ راست دیکھ سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں