بیٹی کی پیدائش پر رونے لگ گیا تھا:فرحان سعید
لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا کہ بیٹی کی پیدائش پر اتنے جذباتی ہوگئے تھے کہ رونے لگ گئے تھے۔۔۔
ایک پروگرام میں گلوکار نے کہا کہ ننھی جہاں آرا نے میری زندگی میں موسیقی کو دوبارہ زندہ کر دیا۔ بیٹی میرے لیے تحریک بن گئی، جس کی بدولت میں اپنا تازہ البم خط مکمل کرنے میں کامیاب ہوا۔فرحان سعید کا کہنا تھا کہ میں بیٹی کی نعمت پر بے حد شکر گزار ہوں اور مجھے خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ میرے اندر ایسا نرم اور جذباتی پہلو بھی موجود ہے ۔