نکول کڈمین اور مشہور گلوکار کیتھ اربن نے راہیں جدا کرلیں
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)نکول کڈمین اور مشہور گلوکار کیتھ اربن نے تقریباً دو دہائیوں پر محیط اپنی شادی کو قانونی طور پر ختم کر دیا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق جوڑے نے باہمی رضامندی سے طلاق کے تمام معاملات طے کر لیے ہیں۔عدالتی کاغذات میں کہا گیا کہ 58 سالہ نکول کڈمین اور کیتھ اربن نے اپنی دو بیٹیوں سنڈے روز (17 سال) اور فیتھ مارگریٹ (15 سال) کی تحویل سے متعلق معاملات بھی طے کر لیے ہیں، بچوں کی بنیادی تحویل نکول کڈمین کے پاس رہے گی۔