میری تصاویر کیساتھ بھیک مانگی جارہی ہے :بشری انصاری

میری تصاویر کیساتھ بھیک مانگی جارہی ہے :بشری انصاری

کراچی (این این آئی) سینئر پاکستانی اداکارہ بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی فیک اکاؤنٹس بنانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بے شرم لوگوں کی کمی نہیں ہے ، میرے نام سے آئی ڈیز بناکر بھیک مانگی جارہی ہے۔

 انسٹاگرام پر ویڈیو میں بشری انصاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹس میری تصاویر استعمال کرکے بھیک مانگ رہے ہیں اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ جمعرات خیرات کا دن ہے ، جب کہ کچھ تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ غریبوں اور بیواؤں کی مدد کے لیے این جی او قائم کررہی ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں ایک تازہ جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی بھی کی، جس میں ان کی نئی تصویر استعمال کی گئی ہے ، وہ تصویر جس میں انہوں نے بندی لگائی ہوئی ہے ۔انہوں نے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ اس دھوکے میں نہ آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں