نمرہ شاہد کا کاجول کیساتھ اپنے موازنے پر رد عمل

نمرہ شاہد کا کاجول کیساتھ  اپنے موازنے پر رد عمل

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نمرہ شاہد نے بھارتی اداکارہ کاجول کے ساتھ موازنے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

نمرہ شاہد نے ایک شو میں کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں کاجول سے مشابہت رکھتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کاجول سے میرا موازنہ کیا جانا میری تعریف ہے یا نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایک اداکار کے لیے یہ بہت اچھی بات ہے کہ اس کی آنکھوں سے اس کے تاثرات کا اظہار ہوتا ہو۔نمرہ شاہد نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں