طالبہ کی خودکشی کی کوشش، مشی خان کا تحقیقات کا مطالبہ

طالبہ کی خودکشی کی کوشش، مشی خان کا تحقیقات کا مطالبہ

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن مشی خان نے نجی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر پیش آنے والے خودکشی کی کوشش کے دوسرے واقعے پر ردِعمل ظاہر کیا ہے ۔

انسٹاگرام پر مشی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا، ویڈیو پیغام میں مشی خان کا کہنا تھا کہ یہ معلوم کیا جائے کہ طلبہ پر کس نوعیت کا دباؤ ڈالا جاتا ہے جو انہیں ایسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر دیتا ہے ۔ مشی خان نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات کی کھلی تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور مستقبل میں ایسے سانحات کو روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں