جنید خان کا بیویوں کی توقعات پر دلچسپ تبصرہ

 جنید خان کا بیویوں کی  توقعات پر دلچسپ تبصرہ

کراچی (آئی این پی) اداکار جنید خان نے بیویوں کی رومانوی توقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

حال ہی میں جنید خان فیصل قریشی کے نئے شروع کیے گئے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے کہا کہ گھر میں ہماری بیویاں ہم سے رومانس کی توقع رکھتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ آپ ٹی وی پر جس طرح رومانس کرتے ہیں، ویسا گھر میں کیوں نہیں کرتے ، وہ ڈائیلاگ ہمیں کیوں نہیں سناتے ، مداح بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ہم حقیقی زندگی میں بھی پیدائشی رومانوی ہوتے ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں