سٹرنگز 4 برس بعد ایک بار پھر سٹیج پر ایک ساتھ

سٹرنگز 4 برس بعد ایک  بار پھر سٹیج پر ایک ساتھ

کراچی (آئی این پی)پاکستان کی معروف میوزیکل جوڑی سٹرنگز 4 برس بعد ایک بار پھر سٹیج پر ساتھ آگئی۔ اس لمحے کو گلوکار بلال مقصود نے انتہائی جذباتی اور یادگار قرار دے دیا۔

 انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی بیٹی کے نکاح سے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں 4 برس بعد سٹرنگز کے گلوکار فیصل کپاڈیا کے ساتھ سٹیج پر سر کیے پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ تقریباً 4 سال بعد ہم نے دوبارہ ایک ساتھ گانا گایا، یہ لمحہ یادوں، محبت اور شکرگزاری سے بھرپور اور بے حد جذباتی بن گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں