اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر  شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور(شوبز ڈیسک)ماڈل اور ٹی وی اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

خوبصورتی، سادگی اور وقار سے بھرپور اس تقریب میں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر نئی زندگی کا آغاز کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔’’قبول ہے‘‘ کہتے ہوئے ان کے حسین لمحات سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔حنا آفریدی کئی مقبول ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں اور ان دنوں اپنے حالیہ پراجیکٹ میں اداکاری کے باعث خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں