عتیقہ اوڈھو کیساتھ رومانوی منظر کرواتے مشکل آئی:ایوب کھوسو
لاہور(شوبزڈیسک )سینئر اداکار ایوب کھوسو نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہیں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی منظر کی شوٹنگ کے دوران بہت مشکل پیش آئی۔
اُنہوں نے ٹی وی شو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے 1990ء کی دہائی میں ریلیز ہونے والے مشہور ڈرامے ‘دشت’ کے لیے عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی مناظر کی شوٹنگ کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ میری ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بہت سخت مزاج ہوں۔ جب میں ڈرامہ سیریل ‘دشت’ کی شوٹنگ کروا رہا تھا تو مجھے یاد ہے کہ اس میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ مجھے ایک رومانوی منظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے بہت مشکل پیش آئی۔دراصل، ہم بلوچوں کا رومانس کے بارے میں تصور بہت الگ ہے جبکہ طارق معراج صاحب کا رومانس کے بارے میں تصور گہرا اور شاعرانہ تھا، وہ چاہتے تھے کہ میں اداکارہ کا ہاتھ پکڑ کر خوبصورتی کی تعریف کروں جو میرے لیے کافی مشکل تھا۔ میں طارق معراج صاحب کی منتیں کرتا تھا کہ ایسے مناظر شوٹ نہ کروائیں۔