فیصل رحمان کے بدلے ہوئے انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

فیصل رحمان کے بدلے ہوئے انداز  نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

لاہور (آئی این پی)سدا بہار اداکار فیصل رحمان ان دنوں اپنے بدلے ہوئے لک کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ فیصل رحمان نے حال ہی میں اپنے لمبے بال کٹوا کر نیا ہیئر سٹائل اپنایا۔۔۔

 جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی، اداکار کے مطابق مجھے اس تبدیلی کے بعد مداحوں کی جانب سے بے حد مثبت ردعمل ملا ہے ۔ فیصل رحمان نے بتایا کہ میں کافی عرصے سے اپنے لمبے بال کٹوانا چاہتا تھا، تاہم مجھے بال جھڑنے کا خدشہ تھا۔سوشل میڈیا صارفین اداکار کی اس تبدیلی کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں