معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاراوانی چل بسے

معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاراوانی چل بسے

نیو یارک (این این آئی)دنیا بھر میں شاندار اور نفیس تخلیقات کے باعث شہرت رکھنے والے اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاراوانی 93برس کی عمر میں چل بسے ، وہ فیشن انڈسٹری میں ویلنٹینو کے نام سے پہچانے جاتے تھے۔۔۔

ان کی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویلنٹینو گاراوانی روم میں اپنی رہائش گاہ پر اہلِ خانہ کی موجودگی میں پرسکون طور پر کوچ کر گئے ، اس حوالے سے ایک بیان انسٹاگرام پر بھی جاری کیا گیا ہے ۔ویلنٹینو کو ان کے نفیس ایوننگ گانز اور لگژری ڈیزائنز کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل تھی، جو کئی دہائیوں تک شوبز شخصیات، شاہی خاندانوں اور سماجی اشرافیہ کی اولین پسند رہے ۔انہوں نے 1960 میں ویلنٹینو فیشن برانڈ کی بنیاد رکھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں