حنا رضوی نے مردوں کی بیوفائی ظاہر کرنیوالی عادات کا بتا دیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ حنا رضوی نے مردوں کی بیوفائی ظاہر کرنیوالی عادات سے پردہ اٹھا دیا۔
ایک پروگرام میں حنا رضوی نے کہا کہ نوعمر لڑکے عموماً دوستوں سے ملنے ، باہر گھومنے اور نئی چیزیں آزمانے کا معمول رکھتے ہیں لیکن جب وہ کچھ باتیں یا سرگرمیاں چھپانے لگیں تو بات واضح ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاندان کے کسی فرد کا اچانک چپکے سے باہر نکلنا یا رویے میں غیر متوقع تبدیلی اہم اشارہ ہے کہ اب معاملے پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات صرف بھائیوں یا بیٹوں تک محدود نہیں بلکہ عمومی طور پر مردوں پر بھی لاگو ہوتی ہے ۔