ملک بھر میں آج سے بارش، پہاڑی پر برفباری کا امکان، سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے کئی شہروں میں سردی کی شدت برقرار،بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا۔

لہہ میں منفی 10، گوپس منفی 6، بگروٹ، منفی 5، کالام، مالم جبہ منفی 4، قلات اور کوئٹہ میں منفی 3 رہا، مری میں درجہ حرارت منفی ایک، اسلام آباد 3، لاہور 5، پشاور 7، کراچی میں 13 ڈگری رہا۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی، پنجاب، سندھ، اسلام آباد میں آج بارش کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج بادل برسیں گے،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں