قومی اسمبلی اجلاس کے دوسرے روز کا ایجنڈا جاری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو 11 بجے دوبارہ شروع ہوگا جس میں 7 نئے بل متعارف کرائے جائیں گے جب کہ نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ اف ٹیررزم اتھارٹی ٹرمیمی بل ایجنڈے میں شامل ہیں۔

دوسری جانب نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور متروکہ املاک اور الیکٹرانک ٹرانزیکشن ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں نیشنل آرکائیو اور پاکستان سٹڈیز سینٹر ترمیمی بل بھی پیش ہوگا، اِس کے علاوہ انکم ٹیکس تیسرے ترمیمی بل کی قومی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں