صدر بی سی بی نے حکومت سے بات کرنے کیلئے آئی سی سی سے وقت مانگ لیا
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے حکومت سے بات کرنے کیلئے آئی سی سی سے وقت مانگا ہے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ کھلاڑی اور حکومت چاہتی ہے ہم ورلڈ کپ کھیلیں لیکن بھارت ہمارے لئے محفوظ نہیں، ہمیں سری لنکا میں کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
بی سی بی کے صدر اور ڈائریکٹر نے حکومت کے مقرر کردہ سپورٹس ایڈوائزر سے ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں بھارت میں کھیلنے یا نہ کھیلنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔
بنگلا دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے آج کابینہ اجلاس میں حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔