سپریم کورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات کیلئے خصوصی اقدام، کیس وصولی کا شیڈول جاری
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، عدالتِ عظمیٰ کا ادارتی ڈیسک جمعہ اور ہفتہ کو صرف ہنگامی مقدمات وصول کرے گا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق عوامی سہولت مرکز کا ادارتی ڈیسک صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 تک کھلا رہے گا،فوری نوعیت کے کیسز رجسٹرار کی منظوری سے وصول کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس کی منظوری سے سپریم کورٹ میں ہنگامی مقدمات کے لیے نیا طریقہ کار نافذ کیا گیا، رولز 2025 کے تحت ہنگامی کیسز کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ جمعہ اور ہفتہ کو صرف فوری نوعیت کے مقدمات دائر کیے جا سکیں گے، رجسٹرار سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد ہی کیسز وصول ہوں گے۔