کفایت شعاری پروگرام کے تحت اراکین قومی اسمبلی کی پروٹوکول کی گاڑیاں گراؤنڈ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کے پروٹوکول کی تمام گاڑیاں گراؤنڈ کر دیں۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق سرپلس سرکاری ڈرائیورز کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سرکاری پٹرول کا استعمال بند کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی ہدایت پر سٹاف کا اوور ٹائم بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، اراکین اپنے غیر ضروری پروٹوکول اخراجات کو محدود کریں۔
دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ سرکاری وسائل کا استعمال صرف بنیادی ضروریات تک محدود ہو، یہ اقدام مالی کفایت شعاری کے لیے ضروری ہے۔