وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تمام فائر سسٹمز کے آڈٹ کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے سانحے کے بعد پنجاب بھر میں تمام فائر سسٹمز کے آڈٹ کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نئے ایس او پیز تیار ہوں گے اور فائر سیفٹی سسٹمز کو مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کے خدشات پر سرکاری و نجی عمارتوں کی مکمل جانچ ہوگی، تاکہ آگ کے خطرات کو بروقت روکا جا سکے، سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، سکولوں اور نجی اداروں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آگ کے خطرات کو بروقت روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں